ریلوے مال چوری کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں،عوامی مطالبہ

  ریلوے مال چوری کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں،عوامی مطالبہ

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر) ریلوے کوارٹرز مغلپورہ کے مکینوں نے آئی جی ریلوے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری مال چوری میں ملوث افراد کیخلاف  فوری ایکشن لیا جائے۔ تھانہ ریلوے ورکشاپس حدود میں ریلوے میٹریل چوری کرنے والوں نے ایک مرتبہ پھر سراٹھا لیا ہے۔علاوہ ازیں ریلوے پولیس نے کیرج شاپ سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزمان  بھی پکڑے گئے ہیں اور کباڑیہ کی نشاندہی کروائی جس نے چوری کی موٹرسائیکلیں خریدی تھیں۔ریلوے کے رہائشیوں نے آئی جی ریلوے پولیس سے اپیل کی کہ اس معاملے کی ڈی آ ئی جی ریلوے وقار عباسی سے تحقیقات کروائی جائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -