تعلیمی اداروں کو ریسرچ پر توجہ دینی  چاہیے،ڈاکٹر عشرت حسین

  تعلیمی اداروں کو ریسرچ پر توجہ دینی  چاہیے،ڈاکٹر عشرت حسین

  

لاہور(پ ر)  ماہر معاشیات  اور سابق گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر عشرت حسین کا کہناہے کہ تعلیمی اداروں کو ریسرچ پر توجہ دینی  چاہیے، مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے جنھیں بدلتے حالات کے مطابق اپنے مستقبل کا تعین کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی یونیورسٹی آف لاہورمیں لاہور بزنس سکول  کے زیر اہتمام  دو روزہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس آن بزنس اینڈ مینجمنٹ،مستقبل کے تقاضے، مواقع،آغاز نو کے تناظر میں“ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے نامور ریسرچ ماہرین نے شرکت کی۔انکا کہنا تھا کہ ہمیں 90کی دہائی میں پاکستان کی خوشحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کے پلان پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ طلبہ کو میرا سب سے اہم پیغام یہ ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے نہ صرف اپنے علم میں اضافہ کریں بلکہ اپنے پاوں پر آپ کھڑے ہونے کی عادت ڈالیں ہیں۔ڈاکٹر عشر ت حسین کا کہنا تھا کہ  اگر ہم چاہیں تو آج سے ہی ان مسائل پر قابو پا سکتے ہیں جس کیلئے ہمیں جدید ٹیکنالوجی  سے استتفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے،اپنے وسائل پر انحصار کے ساتھ ساتھ خواتین کی تعلیم میں اضافے کیلئے بھی کا م کرنا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -