پنجاب یونیورسٹی نے مختلف امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

  پنجاب یونیورسٹی نے مختلف امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(لیڈ ی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس ان کمپیوٹر سائنس (چار سالہ پروگرام) کے پہلے، دوسرے اور تیسرے سمسٹر بہار 2022 ء ایم بی اے (ساڑھے تین سالہ پروگرام) کے دوسرے، تیسرے،چوتھے، پانچویں، چھٹے اور ساتو یں سمسٹر بہار 2022ء، ایم ایس سی آئی ٹی (دو سالہ پروگرام)کے پہلے، دوسرے اور تیسرے سمسٹر بہار 2022ء، بیچلر آف سائنس ایجوکیشن (آ نر ز) (چار سالہ پروگرام)کے چھٹے، ساتویں اور آ  ٹھویں سمسٹر بہار 2022ء، بیچلر آف ایجوکیشن (ڈ یڑ ھ سالہ پروگرام)کے پہلے سمسٹربہار 2022 ء، ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلیٹی مینجمنٹ (دو سالہ پروگرام)کے پہلے اور دوسرے سمسٹر بہار 2022 اور بی ایس (چار سالہ پروگر ا م) کے پہلے، دوسرے، تیسرے، چوتھے، پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں سمسٹر بہار 2022ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔