مفت علاج میں مدد دینا بہت بڑی نیکی ہے،منصور قادر

مفت علاج میں مدد دینا بہت بڑی نیکی ہے،منصور قادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب منصور قادر نے کہا ہے کہ معاشرے کے غریب اور نادار طبقے کے افراد کو علاج معالجے کی مفت سہولیات کی  فراہمی  آج کے دور میں  دکھی انسانیت کی سب سے بڑی خدمت اور دنیا اور آخرت کی کامیابی کی سند ہے۔ خدمت خلق کے شعبے میں روشن ایسے  چھوٹے چھوٹے چراغوں کی روشنی سے ہی ہمارے معاشرے میں امید اور زندگی کی رمق کا پتہ چلتا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم  نے ان خیالات کا اظہار خدمت خلق کے ادارے ہوپ ویل فاؤنڈیشن کے زیر انتظام قائم کئے گئے فری ڈائلسز سنٹر کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر منصور قادر کو ہوپ ویل کے صدر وقاص ریاض نے بتایا کہ ان کی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اس ڈائلسز سنٹر میں اس وقت دس نادار مریضوں کو مفت ڈائلسز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ منصور قادر فرداً فرداً مریضوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی اور دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔ -