پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ سجاد سروسز ہسپتال کے شعبہ نیورو سرجری کی سربراہ تعینات

  پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ سجاد سروسز ہسپتال کے شعبہ نیورو سرجری کی سربراہ تعینات

  

لاہور (سٹی رپورٹر)  نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ سجاد کو سروسز ہسپتال کے شعبہ نیورو سرجری کی سربراہ تعینات کر دیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ سجاد نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔ پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی صدر محمد ارشد بٹ کی قیادت میں گزشتہ روز  پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ سجاد سے ملاقات کی اور انہیں بطور سربراہ نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ تعیناتی اور چارج سنبھالنے پر خصوصی مبارکباد دی اور گلدستے بھی پیش کیے۔ وفد میں چیئرمین پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال محمد ندیم،صدر مہر اویس، جنرل سیکرٹری لیاقت مغل، سینئر وائس چیئرمین رانا گلزار، رانا مالک، فہیم اقبال، رفیق مسیح،عثمان بٹ، فخر زمان، سلیم سکیورٹی سپروائزر، شاہد بلا، دانیال جاوید دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ سجاد نے پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نیوروسرجری شعبہ کی بہتری کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل انتہائی محدود ہیں اس کے باوجود مریضوں کے بلاتاخیر آپریشن اور علاج معالجہ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پنجاب پیر میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد سے مریضوں کے  یہ معالجہ میں خصوصی تعاون کی اپیل کی جس پر صوبائی صدر محمد ارشد بٹ و دیگر عہدیداران نے مکمل تعاون اور شانہ بشانہ چلنے کی یقین دہانی کروائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -