سابق وزیر اعظم کے گھر دھاوا سیاہ ترین اقدام ہے،عمران علی شاہ

  سابق وزیر اعظم کے گھر دھاوا سیاہ ترین اقدام ہے،عمران علی شاہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف پی پی 132 کے سینئر رہنما سید عمران علی شاہ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن کو سیاسی دہشتگردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے سابق وزیراعظم اور عالمی لیڈر کے گھر پر پولیس کا دھاوا نہتے کارکنوں پر تشدد اور فائرنگ، آنسو گیس شیلنگ سیاہ ترین اقدام ہے۔ عوام کا سمندر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔ امپورٹڈ ٹولے اور ان کے سہولت کار ٹولے کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔ عوام اس کرپٹ اور فرسودہ سیاسی نظام کیخلاف عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی پی 132 کے غیور پی ٹی آئی جیالوں اور کارکنوں نے ہمیشہ اپنے قائد عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -