ختم نبوت ؐموومنٹ کے علماء کا مولانا جمیل الرحمن اختر کی وفات پر اظہار تعزیت

ختم نبوت ؐموومنٹ کے علماء کا مولانا جمیل الرحمن اختر کی وفات پر اظہار تعزیت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)  انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی،  صاحبزادہ  مولانازاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے  عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سرپرست  مولانا جمیل الرحمن اخترکی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول ﷺ، مجاہد ختم نبوت، زہد و تقویٰ اورعلم و عمل کے پیکر تھے ان کی تمام زندگی اسلام کی اشاعت، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ،درس تدریس اور ملک میں نفازشریعت کیلئے پرامن جدوجہدمیں گزری ان کی وفات سے ملک ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے قائدین و کارکنان مولانا جمیل الرحمن اختر کے لواحقین و ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -