نوجوانوں کو کامیابی کیلئے واضح وژن ، اخلاقی اقدار اور صبر کی ضرورت : گورنر پنجاب 

نوجوانوں کو کامیابی کیلئے واضح وژن ، اخلاقی اقدار اور صبر کی ضرورت : گورنر ...

  

لاہور ( خصوصی رپورٹ ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا 24 کانووکیشن 2023 ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوا،جس میں 1389 فارغ التحصیل طلبہ کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں، 827 بیچلرز، 126 ماسٹرز، 405 ایم ایس/ ایم فل اور 31 پی ایچ ڈی طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں،مزید برآں، 13 پیٹرنز گولڈ میڈلز، 12 ریکٹرز سلور میڈلز، 2 ریکٹرز اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈز گولڈ میڈلز، 1 سرٹیفیکیٹ آف ایکسیلنس، 1 یو ایم ٹی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے ساتھ 100,000 نقد انعام بھی۔، 8 یو ایم ٹی بہترین سکول ٹیچر ایوارڈز کے ساتھ 25,000 فی کس نقد بطور انعام، 7 یونیورسٹی لیول بیسٹ ریسرچر ایوارڈز، 7سکول لیول بیسٹ ریسرچر ایوارڈز اور 8 ریسرچ پبلیکیشن ایوارڈز ایم ایس/ایم فل کے طلبہ کو دیے گئے۔ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے مہمان خصوصی محمد بلیغ الرحمان،گورنر پنجاب کا کانووکیشن میں شرکت پرشکریہ ادا کیااور ڈاکٹر حسن صہیب مراد شہید کے وژن کو سراہا۔گورنر پنجاب نے یو ایم ٹی کے تمام فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دی اورگریجوایٹس کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے نسخے میں ڈگری کے ساتھ اچھے کردار، واضح وژن، مضبوط ارادے، اخلاقی اقداراور صبر کی بھی ضرورت ہے، اس بات پر بھی زور دیا کہ فارغ التحصیل طلبہ ہر انسان کیلئے رواداری اور احترام کا مظاہرہ کریں۔ آخر میں ڈاکٹر حسن مراد (شہید) کے وژن کو کامیاب بنانے اور یو ایم ٹی کو دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل کرنے پر ابراہیم مراد، ریکٹر ڈاکٹر آصف رضا، ڈاکٹر عمر مراد اور پوری یو ایم ٹی فیملی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ابراہیم حسن مراد، وزیر بلدیات پنجاب، ممبر بورڈ آف گورنرز یو ایم ٹی /ILM ٹرسٹ نے مہمان خصوصی گورنر پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا اور طلبہ ، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ابراہیم حسن مراد، وزیر بلدیات پنجاب، ممبر بورڈ آف گورنرزیو ایم ٹی/ILM ٹرسٹ نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو خصوصی سووینئر بھی پیش کیا۔ اس موقع پر ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا،ڈی جی یو ایم ٹی عابد شیروانی اور رجسٹرار یو ایم ٹی سلیم عطا بھی موجود تھے۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -