ثابت ہوگیا عمران خان اور اس کی جماعت کا ایجنڈا ملک دشمنی ہے ، حمزہ شہباز 

ثابت ہوگیا عمران خان اور اس کی جماعت کا ایجنڈا ملک دشمنی ہے ، حمزہ شہباز 

  

مریدکے ( این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا ہے عمران خان اور اس کی جماعت کا ایجنڈا ملک دشمنی ہے ،اس کو ملک اور عوام سے کوئی سروکار نہیں ،اس کا مشن فساد برپا کرنا اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے ۔سابق رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول اور مریدکے سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد ورک سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اقتصادی اور معاشی طور پر ایشیا کا ٹائیگر بننے جارہا تھا کہ سازش کرکے انہیں نہ صرف اقتدار سے ہٹایا گیا بلکہ نااہل کرکے ملک و قوم کے ساتھ وہ زیادتی کی گئی جس کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے اناڑی کھلاڑی کے ہاتھاملک کا اقتدار دے کر تاریخی نقصان پہنچایا گیا ،قوم ان عناصر کو کبھی معاف کرے گی اور نہ تاریخ معاف کرے گی ،فتنہ خان کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوچکا ،اب اس سے حساب کا وقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن جب بھی ہوں مسلم لیگ (ن)ہی جیتے گی کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کی سیاست کی ہے۔

حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -