سابق خیبر پختونخوا حکومت نے 5ہزار سوشل میڈیا انفلوئنسرزبھرتی کیے ، نگران صوبائی وزیر 

سابق خیبر پختونخوا حکومت نے 5ہزار سوشل میڈیا انفلوئنسرزبھرتی کیے ، نگران ...

  

پشاور ( مانیٹرنگ دیسک ، نیوز ایجنسیاں خیبرپختونخوا کے نگران وزیراطلاعات بیرسٹر فیروزجمال شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے 5 ہزارسوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔جیونیوز سے گفتگو میں فیروز جمال شاہ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی حکومت نے 5 ہزارسوشل میڈیا انفلوئنسرزبھرتی کیے جنہیں گھربیٹھے ماہانہ 25 سے 30 ہزار روپے تنخواہیں مل رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں ایسا کوئی علاقہ نہیں جہاں یہ انفلوئنسرز نہ ہوں، پیسے کے پی حکومت دے رہی ہے اور ان کا ایجنڈا سب کے سامنے ہے۔وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی بھرتی طریقہ کار کے مطابق نہیں ہوئی، نہ ہی کوئی اس حوالے سے اشتہار جاری کیا گیا، 15 سے 16 کروڑ روپے ان پر ماہانہ خرچ ہو رہے ہیں۔دوسری جانب نگران حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف ا?ئی اے) کو 5 ہزار بھرتیوں کا معاملہ تحقیقات کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے

فیروز جمال

مزید :

صفحہ آخر -