چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنی نسل کو تعلیم سے روشناس کرانا ہو گا : احسن اقبال 

چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنی نسل کو تعلیم سے روشناس کرانا ہو گا : ...

  

نارووال ( این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیابھرکے چیلنجزکامقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی نسل کوہرصورت تعلیم سے روشناس کرانا ہو گا تعلیم کے بغیر کسی صورت ترقی ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہارگورنمنٹ مسلم پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا احسن اقبال نے کہاکہ تعلیم ایک زیورہے جسے کوئی چرانہیں سکتا،علم کے بغیرانسان نامکمل ہے،دنیابھرکے چیلنجزکامقابلہ کرنے کےلئے ہمیں اپنی نسل کوہرصورت تعلیم سے روشناس کراناہوگاکیونکہ تعلیم کے بغیر کسی صورت ملک ترقی نہیں سکتاگورنمنٹ مسلم پوسٹ گریجویٹ کالجزبرائے خواتین کاشمارپنجاب کے بہترین کالجز میں کیاجاتاہے،جہاں سے سینکڑوں طالبات تعلیم حاصل کرکے مختلف پربڑے بڑے عہدوں پرفائزہیں ۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ مسلم پوسٹ گریجویٹ کی استاتذہ کرام نے جس محنت ایمان داری اورلگن سے طالبات پر محنت کی ہے وہ قابل ستائش عمل ہے۔

احسن اقبال 

مزید :

صفحہ آخر -