سندھ میں ایڈز سے بچوں کی اموات

سندھ میں ایڈز سے بچوں کی اموات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں ایچ آئی وی(ایڈز)سے متاثرہ بچوں کی اموات میں اضافہ ہورہاہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق گزشتہ ایک برس میں جاں بحق بچوں کی تعداد ایک سو پچاس سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ گزشتہ چار برس کے دوران جان کی بازی ہارنے والے بچوں کی تعداد لگ بھگ تین سو تھی۔ سندھ میں ایڈز سے اب تک تین ہزار کے قریب بچے متاثر ہوچکے ہیں۔ حکومت سندھ کو چاہئے کہ اِس لا علاج مرض سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کو اولین ترجیحات میں رکھے۔

مزید :

رائے -اداریہ -