حکومت کا افغانستان کیلئے لگژری بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ 

حکومت کا افغانستان کیلئے لگژری بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ زمینی راستے سے سفر کیلئے لگژری بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مسافروں اور سامان کی کسٹمز و امیگریشن کلیئرنس کیلئے طورخم بارڈر پر انٹرنیشنل بس ٹرمینل قائم ہوگا۔ پاکستان کی وزارت موصلات اور افغان وزارت مواصلات کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور بس سروس کا باقاعدہ آغاز کرنے کیلئے بھی اصولی اتفاق ہوچکا ہے جس کیلئے پاکستان اور افغانستان اپنی اپنی حدود میں جلد انتظامات کو حتمی شکل دیں گے، لگژری بس سروس پشاور تا جلال آبادشروع کی جائے گی، دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ اف ریونیو(ایف بی آر)نے پاکستان سائیڈ پر بس سروس کیلئے طورخم بارڈر پر انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل کے قیام کا نوٹیفکیشن نمبری 346(I)/2023 جاری کردیاوزارت مواصلات کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پشاور تا جلال آباد پندرہ سے بیس سیٹوں پر مشتمل ایک بس سروس شروع کی جائے گی جس کیلئے افغان حکام اپنی سائیڈ پر اس بس سروس کے لئے انتظامات مکمل کررہے ہیں، جس کے تحت جلال آباد میں انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل قائم کیا جارہا ہے اور افغانستان میں بس سروس اور مسافروں کے سامان کی سیکورٹی کی ذمہ داری افغان حکام کی ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سیل کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے تحت پاکستان اپنی سائیڈ پر اس بس سروس کیلئے انتظامات کرنے جارہا ہے اور اسی کے تحت طورخم بارڈر پر انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل قائم کیا جارہا ہے۔ 
 لگژری بس سروس 

مزید :

صفحہ آخر -