”میرے پاس حاضر ہوکر میری  حاضری لگوائی جائے“ مریم نواز کا طنز 

  ”میرے پاس حاضر ہوکر میری  حاضری لگوائی جائے“ مریم نواز کا طنز 

  

لاہور (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں حاضری کی درخواست پر  عدلیہ کو بھی نہ بخشا اور معزز عدالت پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میرے پاس حاضر ہوکر میری حاضری لگوائی جائے“۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس مجھ پر شیلنگ کر رہی ہے، پولیس عدالت میں داخل نہیں ہونے دے رہی لہٰذا اپنا اسٹاف بھیج کر میری حاضری قبول کریں۔عدالت نے عمران خان کی درخواست منظور کرلی۔عدالت کا یہ فیصلہ مسلم لیگی رہنما کو ایک آنکھ نہ بھایا اور عدالت پر ہی طنز کر ڈالا۔ مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ میرے پاس حاضر ہوکر میری حاضری لگوائی جائے۔

مریم نواز کا طنز 

مزید :

صفحہ اول -