زمان پارک آپریشن ‘پی ٹی آئی کھلاڑیوں کا پارہ ہائی ‘ احتجاج

زمان پارک آپریشن ‘پی ٹی آئی کھلاڑیوں کا پارہ ہائی ‘ احتجاج

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملک اقبال ثاقب کے زیر صدرات ضلعی انصاف پبلک سکریٹریٹ میں اجلاس منعقد کیا گیاسابق مشیرصحت پنجاب حنیف خان پتافی اور سابق ایم پی اے جاوید اختر نے شرکت کی جبکہ سابق وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل، سابق ایم این اے خواجہ شیراز، پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سجاد چھینہ، (بقیہ نمبر1صفحہ6پر )

سابق ارکان اسمبلی سردار محمد خان لغاری، سرداراحمد علی دریشک ، شاہینہ کریم کھوسہ، سردار سیف الدین کھوسہ، سردار محی الدین کھوسہ نے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے اگر عمران خان کو بلا جواز اور خلافِ قانون گرفتار کیا گیا تو پی ٹی آئی ڈی جی خان کے عہدیداران، کارکنان اور ڈی جی خان کی غیور عوام بھر پور احتجاج کرے گی انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر پر حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، چادر اور چاردیواری کی حرمت پامال کر دی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے ہیں، ملک میں عدالتیں اور آئین معطل ہے انسانی حقوق پامال ہیں زرتاج گل نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ سابق وزیراعظم کے گھر پر حملہ کیا جائے۔ عمران خان کی فیملی گھر میں اکیلی تھی۔ گیٹ کو توڑا گیا۔ گھر کی تلاشی لی گئی مگر عمران خان جس پر صرف غیرقانونی، جھوٹے سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں اس کے گھر پر حملہ قابل افسوس ہے۔پوری قوم غم اور غصہ کاشکار ہے۔ انہوں نےکہا کہ موجودہ حکمران سب جانتے ہوئے ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن سے فرار حاصل کرسکیں جس میں انہیں بری طرح شکست نظر آرہی ہے ھنیف خان پتافی نے کہا کہ عمران خان نہ تو دہشت گرد ہے اور نہ ہی ملک کادشمن ہے۔ ملک کے دشمن آج اقتدار کے منصب پر فائز ہیں۔ جوکہ ملک کا سودا کرنے کے درپے ہیں۔ میاں برادران اور زرداری سمیت دیگر کرپٹ ٹولہ جس پر فوجداری اور منی لانڈرنگ کے مقدمات ہیں۔ اور اسٹام دے کر باہر گئے ہیں وہ اشتہاری اس ملک کو چلارہا ہے۔کسی نے آج تک جاتی امرا اور زرداری ہاو¿س میں گھسنے کی کوشش نہیں کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -