زمان پارک‘ پولیس آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر 

زمان پارک‘ پولیس آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور ( نامہ نگار خصوصی) زمان پارک میں پولیس کی جانب سے آپریشن شروع کیے جانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی درخواست فواد چودھری نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی۔درخواست میں آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی آپریشنز اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیادرخواست گزار نے موقف اختیار کیا (بقیہ نمبر2صفحہ6پر )
کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے عدالت کے احکامات کی حکم عدولی کی جا رہی ہے،درخواست میںعمران خان کے گھر کے دروازے غیر قانونی طور پر توڑ دئیے گئے، عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آپس میں باہمی مشاورت سے لائحہ عمل اپنایا جائے گا، جس طریقہ سے اپریشن شروع،کیا گیا ہے یہ آرٹیکل 23 ،24 ، 09 اور 14 کی خلاف ورزی ہے، عدالت زمہ داران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
توہین عدالت