نوشہرہ،بین الاضلاعی 2 رکنی سنیچر گروہ کا سرغنہ گرفتار
نوشہرہ(بیورورپورٹ)تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس نے بین الاضلاعی 2 رکنی سنیچر گروہ کے سر غنہ کو گرفتار کرکے چھینی گئی رقم،موبائل،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل رآمدکرلی تفصیلات کے مطابق عماد الرحمن ولد حضرت رحمن ساکن کاٹلنگ مردان حال ریلوے سٹیشن نوشہرہ کینٹ نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ میں اپنے مکان کیساتھ کھڑا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر دو نامعلوم ملزمان آئے مجھ پر پستول تان کر مجھ سے میرا موبائل اور بٹواہ چھین کر فرار ہوگئے۔نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او کینٹ سرکل احسان شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ وقاص یوسف پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنانے کا ہدف حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے جدید سائینٹیفک طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے اپنی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزم اکرام اللہ ولد امیرذادہ ساکن کاکشال پشاور تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کر لیا۔ملزم کے نشاندہی پر چھینا گیا موبائل،رقم،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔دوسرے ملزم کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ ملزم نوشہرہ کے علاوہ مردان،پشاور پولیس کو بھی کئی مقدمات میں مطلوب ہے۔