رمضان المبارک : مختلف اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ‘ دکانداروں کی لوٹ مار تیز انتظامیہ لاپتہ ‘ شہریوں کا احتجاج ‘ ریلیف کا مطالبہ 

رمضان المبارک : مختلف اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ‘ دکانداروں کی لوٹ مار تیز ...

  

 میلسی (نامہ نگار)ماہ صیام سے قبل مہنگائی کا طوفان ۔ شہریوں نے بتایا کہ سگریٹوں کی قیمت جعلی مہریں لگا کر ا چانک ڈبل کردی گئی ہے خشک دودھ ،کیچپ دلیہ دال ۔شوار ما انڈے ۔فروٹ چاٹ ۔کریم چاٹ ۔برگرز کی نئی(بقیہ نمبر14صفحہ6پر )

 قیمتیں ہیں جبکہ ان میں اشیا پہلے سے کم ہوتی جارہی ہیں ۔آٹے سوئی گیس اور پٹرول کی مہنگائی اس سے الگ ہے ۔گھی چاول ۔چائے کی پتی ۔ٹوائلٹ سوپ ۔ کی قیمتیں آسمان سے بات کر رہی ہیں چکن 560 تا 580 فی کلو ،10 روپے والا بچوں کا بسکٹ 15 روہے سے کم نہیں سرخ مرچ کی قیمتیں من مرضی کی ہیں ۔ابھی سے گارمنٹس بچگانہ سوٹ 300 سے 500 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ۔جبکہ سوٹ میں 300 روپے بڑھا دیے گئے ہیں عید سیزن لوٹنے کے لیے راتوں رات نرخ بڑھائے گئے ہیں صارفین نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیں سرکاری نرخ کی پابندی کرائیں اور کمپنیوں کے اصل ریٹ بھی حاصل کرکے شہریوں کو آگاہی دی جائے ۔

ریلیف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -