سخاکوٹ،لیویزکی کارروائی،سرکاری آٹے کے سینکڑوں تھیلوں کی سمگلنگ ناکام 

  سخاکوٹ،لیویزکی کارروائی،سرکاری آٹے کے سینکڑوں تھیلوں کی سمگلنگ ناکام 

  

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) لیویز تھانہ کوپر کی کامیاب کاروائی۔دس کلوگرام سبسڈائذڈآٹے کے سینکڑوں تھیلے کی سمگلنگ کو ناکام بنادی۔ مذکورہ لیویز تھانہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت جہانگیرہ صوابی سے سبسڈائزڈ آٹے کی سینکڑوں تھیلے مزدا ٹرک نمبرLES 7649کے ذریعے نہر بنگلہ قائد آباد سمگل کی جارہی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی لیویز تھانہ کوپر کے انچارج سیف الرحمان بمع دیگر نفری نے ناکہ بندی شروع کی۔ اس دوران مذکورہ مزدا ٹرک کو آنے پر روک کر تلاشی شروع کی جس کے نتیجے میں سبسڈائزڈ آٹے کے سینکڑوں دس کلو گرام کے تھیلے برامد کرکے مزدا ٹرک کے ڈرائیور اور عظیم نامی شخص ساکن نہر بنگلہ قائد آباد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوران تفتیش ڈرائیور نے بتایا کہ مذکورہ آٹا پنجاب سے لاکر یہاں سمگل کررہا تھا۔ جس کی سرکاری قیمت 648روپے ہے جبکہ ملزمان اسے ایک ہزار روپے میں فروخت کررہے تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی شہباز محمد خان، صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز سمیع باچااور پوسٹ کمانڈر تھانہ کوپر سیف الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی سمگلنگ کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -