شبقدر بارایسوسی ایشن کے انتخابات،محمد فیاض خان صدر منتخب

  شبقدر بارایسوسی ایشن کے انتخابات،محمد فیاض خان صدر منتخب

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر)شبقدر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل محمد فیاض خان 23 ووٹ لے کر صدر جبکہ سید شکیل احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے تفصیلات کے مطابق شبقدر بار ایسوسی کا انتخابی عمل شبقدر کچہری بار روم آفس میں منعقد ہوا جس مجموعی طور پر شبقدر بار ایسوسی ایشن کے 35 ممبران نے انتخابی عمل زیر نگرانی کے پی بار کونسل کے ممبران الیکشن کمیشن فصیح اللہ محمد ارشاد خان اور طاہر گیگیانی منعقد ہوا میں شبقدر بار ایسوسی ایشن کی صدارت میں محمد عارف اور فیاض خان کے درمیان مقابلہ تھا جس میں محمد فیاض نے 23 ووٹ لئے جبکہ مخالف امیدوار محمد عارف نے 12 ووٹ حاصل کئے اسی طرح محمد فیاض ایڈوکیٹ شبقدر بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے جبکہ اسی طرح رحم باچہ خان نے بیس ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر سید شکیل احمد نے بھی بیس ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی اس کے علاوہ عرفان اللہ جائنٹ سیکرٹری اور علی یوسف سیکرٹری لائبریری منتخب ہو گئے اس موقع پر نو منتخب کابینہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کرنا اور بار کونسل کے مسائل کے لئے جدو جہد کرنا ہماری اولین زمہ داری ہوگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -