چکدرہ بار ایسوسیایشن کے انتخابات مکمل،واجد خان صدر منتخب 

چکدرہ بار ایسوسیایشن کے انتخابات مکمل،واجد خان صدر منتخب 

  

چکدرہ (تحصیل رپورٹر) چکدرہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل واجد خان صدر جبکہ محمد جیدار خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،  تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا بارکونسل کی ہدایت کی روشنی میں گزشتہ روزافتخار خان ایڈووکیٹ کے زیر نگرانی چکدرہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد کئے گئے جس میں کل 75ممبران نے اپنا ووٹ استعمال کیا محمد افتخار خان نائب صدرمقدر شاہ جائنٹ سیکرٹری، احسان اللہ فنانس سیکرٹری چن لئے گئے، جس میں ڈوموکریٹک لائرز فورم اور گرینڈ الائنس لائزر کے درمیان مختلف عہدوں پر الیکشن ہوا جس میں ڈوموکریٹک الائنس سے صرف واجد خان سادہ اکثریت سیصدر کامیاب ہوگئے جبکہ گرینڈ الائنس کی طرف سے محمد جیدارخان جنرل سیکرٹری، محمد افتخار خان نائب صدر احسان اللہ فنانس سیکرٹری اور مقدر شاہ جائنٹ سکریٹری منتخب ہوگئے۔ جس میں دو ووٹ مسترد ہوئے۔ عہدیداروں نے چناؤ کے بعد چکدرہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بار اور بینچ کے درمیان خوشگوار تعلقات کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب کابینہ وکلاء کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے بھر پور کوشش کرے گی جبکہ سائلین کو بھر وقت اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -