ڈسٹرکٹ بار ملا کنڈ کے انتخابات،شیرین خان ایڈوکیٹ صدر،انکے فرزند فنانس سیکرٹری منتخب

ڈسٹرکٹ بار ملا کنڈ کے انتخابات،شیرین خان ایڈوکیٹ صدر،انکے فرزند فنانس ...

  

       بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈکے سالانہ انتخابات مکمل ممتازقانون دا خیبرپختونخوابارکونسل کے ممبرمحمدشیرین خان ایڈوکیٹ نے میدان مارلیامحمدشیرین خان ایڈوکیٹ صدرجبکہ ان کے فرزند ناصررضاچوہان ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری عنایت اللہ خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے دوسرے حصوں کے طرح گزشتہ روزڈسٹرکٹ بارمالاکنڈکے سالانہ انتخابات بارروم بٹ خیلہ میں علی محمدخان ایڈوکیٹ کے نگرانی میں منعقدہوئی کل رجسٹرڈووٹ کی تعداد177تھی 104وکلاء نے اپنارائے حق دہی استعمال کیانتائج کے مطابق محمدشیرین خان ایڈوکیٹ نے 55ووٹ ان کے مدمقابل امیدوارضیاء الحق ایڈوکیٹ نے 47 ووٹ حاصل کی جبکہ2ووٹ مستردہوچکے ہیں جنرل سیکرٹری کے عہدے پرعنایت اللہ خان ایڈوکیٹ نے 59ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل امیدوارعرفان اللہ خان ایڈوکیٹ نے 45ووٹ حاصل کی جبکہ دیگرعہدیداروں میں نائب صدرضیاء الرحمان فنان سیکرٹری ناصررضاچوہان ولدمحمدشیرین خان ایڈوکیٹ محمدقریش لائبرینِ نسیم الحق ایڈوکیٹ پریس سیکرٹری جواداللہ خان ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری پہلے سے بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں دریں اثناء نومنتخب صدرمحمدشرین خان ایڈوکیٹ اورجنرل سیکرٹری عنایت اللہ خان ایڈوکیٹ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مالاکنڈکے وکلاء برادری کاشکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے ہم پرجواعتمادکااظہارکیاہے ہم ان کے اعتمادکوٹھیس نہیں پہنچائیں گے اوروکلاء برادری کے حقوق کے حصول کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے کیونکہ مالاکنڈبارپہلے سے ہی مالی بحران کاشکارہے انہوں نے کہاکہ وکلاء برادری کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -