12سالہ بچہ قتل ‘ حادثے ‘ نوجوان سمیت دو جاں بحق 

12سالہ بچہ قتل ‘ حادثے ‘ نوجوان سمیت دو جاں بحق 

  

بہاولپور ‘ میلسی ‘ گگو منڈی ( ڈسٹرکٹ بیورو ‘ نامہ نگار )تھانہ بغداد الجدید کے علاقہ 26 بی سی میں بارہ سالہ اسد نامی بچے بدفعلی ہے بعد قتل کر دیا گیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بغداد الجدید عابد حمید رانا کرائم سین یونٹ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ریلوے روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا سٹی پولیس نے 322/ 279 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔چک نمبر 75 ڈبلیو بی کے نصیرا حمد کا بھائی محمد نعیم موٹر سائیکل پر سوار ریلوے روڈ پر جارہا تھا کہ سامنےسے سی ڈی موٹر سائیکل آٹکرایا جس.(بقیہ نمبر17صفحہ6پر )

 پر تین نامعلوم افراد سوار تھے ۔تصادم کے نتییجے میں محمد نعیم موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ تیز رفتار بس کی ٹکر سے معمر شخص جان بحق تفصیلات کے مطابق 65سالہ محمد لطیف سکنہ چک نمبر225۔ای بی گزشتہ روز صبح کے وقت چک نمبر217۔ای بی کے اسٹاپ پر کھڑا کہ اسی دوران تیز رفتار بس نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا مضروب کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -