جعلی ڈالرز کی سپلائی ‘ پنجاب میں گروہ سرگرم ‘ لوٹ مار
کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر) کراچی کے بعد پنجاب میں بھی جعلی پاکستانی روپے کے بعد جعلی امریکی ڈالر دینے والانوسرباز گروہ منظر عام پر آگیا ہے،سندھ اور بلوچستان سے 3رکنی نوسرباز گروہ پنجاب میں سرگرم ہوگیا ہے اورگروہ نے گزشتہ روز تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ میں کاروائی کرکے پٹرول پمپ مالک کو جعلی ڈالردیکر8لاکھ ہتھیالیے،بستی شہیدآبادمحمودکوٹ کے سیدمحمدتقی گیلانی جس کا بلوچستان کے جمعہ خان سے کاروباری تعلق تھانوسرباز گروہ کے (بقیہ نمبر20صفحہ6پر )
سندھ کے عامربلوچ اور کوئٹہ کے عبدالرزاق کو لیکر تقی کے پاس آیا اورایک ملین ڈالر جسکی پاکستانی 28کروڑ مالیت بنتی ہے دیا اوراس سے ایڈوانس رقم 8لاکھ لیکربقیہ رقم 2ماہ بعد دینے کا کہہ کا فرارہوگئے جب پٹرول پمپ مالک نے امریکی ڈالر مارکیٹ سے چیک کرایا جو کہ جعلی ثابت ہوا،طلاع پرایس ایچ او محمودکوٹ محمداصغرکاشف نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے نوسربازگروہ کے ایک رکن کوگرفتارکرلیا اورگرفتار نوسرباز سے10ملین جعلی امریکی ڈالربرآمدکرکے گروہ کے خلاف متاثرہ پمپ مالک سیدتقی گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر138/23زیر دفعہ 489بی 420درج کرلیا،گرفتارنوسر باز سے مزید جعلی ڈالر سمیت اہم انکشاف کی توقع ہے،اس بارے ایس ایچ او محموکوٹ محمداصغرکاشف نے کہا کہ عوام ایسے نوسربازوں کے جھانسہ میں نہ آئیں،نوسرباز گروہ کے مزید ارکان کو جلدہی گرفتار کرلیا جائے گا