دمدمہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا نوٹس 

دمدمہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا نوٹس 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے دمدمہ کے دورے کے موقع پر اس کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب کو فوری طور پر دمدمہ کی مرمت اور تزئین و آرائش کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ تاریخی اور سیاحتی مقام ہے اور روزانہ سینکڑوں سیاح قلعہ پرواقع مزارات اور دمدمہ کا وزٹ(بقیہ نمبر21صفحہ6پر )

 کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دمدمہ کی مرمت اور تزئین و آرائشں بہترین انداز میں کرائی جائے اور آرٹ گیلری میں آویزاں تصاویر اور دیگر اشیاءکی روزانہ کی بنیاد پر صفائی یقینی بنائی جائے۔ دوسری جانب سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا حکم ملنے پر میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان کے حکام حرکت میں آگئے ہیں اور دمدمہ کی آرٹ گیلری اور دیگر حصوں کے رنگ و روغن کا کام شروع کردیا گیا ہے۔دمد کے دورے کے موقع پر جنوبی پنجاب کے ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کے ہمراہ تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -