آپریشن ‘لاکھوں روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد 

آپریشن ‘لاکھوں روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد 

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) سخی سرور پولیس نے نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کر لیا، غیر ملکی سامان کی مالیت لاکھوں روپے ہے جسے قانونی کاروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے حکم پر ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مو¿ثر گشت اور سخت ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ سخی (بقیہ نمبر22صفحہ6پر )

سرور شاہد اقبال، انچارج چیک پوسٹ معہ ٹیم نے بلوچستان سے صوبہ پنجاب بین الصوبائی چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ سامان جن میں میڈیکل کا سامان، ٹائرز، کریمیں، شاپر وغیرہ برآمد کئے جو غیر قانونی طریقے سے ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی،نان کسٹم پیڈ سامان قبضہ پولیس کر کے قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیااس حوالہ سے ایس ایچ او کا کہا ہے کہ نان کسٹم پیڈ سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -