اینٹی کرپشن کی جانب سے محمد خان بھٹی کو جوڈیشل کرنے کا اقدام چیلنج
لاہور ( نامہ نگار خصوصی)اینٹی کرپشن حکام نے محمد خان بھٹی کو جوڈیشل کرنے کا اقدام سیشن کورٹ چیلنج کردیا۔عدالت نے اینٹی کرپشن کی نگرانی کی درخواست وکلاءکے دلائل کے بعد مسترد کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی سے مزید تحقیقات کرنی ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کیا عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیکر درخواست منظور کرے۔دوسری جانب جج اینٹی کرپشن (بقیہ نمبر23صفحہ6پر )
کورٹ علی رضا نے محمد خان بھٹی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سرکاری وکیل سے 22مارچ کو دلائل طلب کرلئے، محمد خان بھٹی کے وکیل صدر لاہور بار رانا انتظار نے مو¿قف اپنایا کہ میرے موکل کیخلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے سیاسی مقدمات درج کئے گئے ہیں، استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔
اقدام چیلنج