آل پاکستان کمرشل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے ز یر اہتمام تعزیتی اجلاس 

  آل پاکستان کمرشل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے ز یر اہتمام تعزیتی اجلاس 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز اپسیا آفس میں چیرمین اپسیا سید منہاج الدین شاہ اور سرپرست اعلیٰ اپسیا حاجی معمور خان کے خصوصی ہدایت پر ایگزیکٹیو کمیٹی کا تعزیتی اجلاس منعقد کیاگیا چیئرمین اپسیا نے اجلاس کو بتایا کہ تعزیتی اجلاس کا مقصد اپسیا کے دو نامور حضرات کے وفات پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرنا ہے اس موقع پر حاجی معمور خان نے کہا کہ بانی اپسیا حاجی دوست محمد خان کے چھوٹے بھائی شاد محمد اور پنجاب زون سے اپسیا کے وائس چیئرمین محمود عالم کی وفات پر ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ فاتحہ خوانی کے بعد حاضرین نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوے صبر جمیل کی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -