ستیل ماڑی ‘ پرانی دشمنی ‘ شہری کے گھر پر فائرنگ ‘ خوف وہراس ‘ ملزم فرار

ستیل ماڑی ‘ پرانی دشمنی ‘ شہری کے گھر پر فائرنگ ‘ خوف وہراس ‘ ملزم فرار

  

ملتان (وقائع نگار ) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں مخالف نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہری کے گھر کے باہر فائرنگ کردی۔علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب اور پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے بستی امیرن آباد پیراں غائب اسٹیشن کے رہائشی زاہد ولد عبدالخالق (بقیہ نمبر27صفحہ6پر )

اپنے گھر میں موجود تھا ۔اسی دوران ملزم اعجاز ولد شریف اپنے۔ دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ آگیا ۔جس نے دشمنی کے بنا پر ہوائی فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔جبکہ مقامی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -