ملتان :اندھا دھند فائرنگ سے شہری زخمی 

ملتان :اندھا دھند فائرنگ سے شہری زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار )تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔جبکہ ملزمان باآسانی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب(بقیہ نمبر29صفحہ6پر )
ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سبزی منڈی کے سامنے محمد اقبال ولد احمد یار بلوچ جو رہائشی موضع کوٹلی تحصیل و ضلع لودھراں کا ہے اپنے نیو بلوچ گڈز میں سو رہا تھا۔اسی دوران تین نامعلوم ملزمان بسواری موٹر سائیکل پر آئے۔جہنوں نے آتے ہی فائرنگ شروع کردی ۔جس کے نتیجے میں ایک گولی محمد اقبال کے کندھے پر لگی۔جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔زخمی کو ریسکیو 1122 کے ذریعے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق وجہ ابھی تک نامعلوم ہے۔ تاہم معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔