اتحادی سیاست ماضی کا حصہ ‘ترازو کا نشان امیدوں کا مرکز ‘ سید ذیشان اختر
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب وامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 254 بہاولپور سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ ہر الیکشن اپنے نشان ترازو پر ہی لڑے گی اتحادی سیاست ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔ترازوکانشان ہی (بقیہ نمبر31صفحہ6پر )
ہماری امیدوں کا مرکز ہے۔ وہ جماعت اسلامی بہاولپور کے ذمہ داران سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک ہی سکے کے دو خوفناک رخ ہیں۔ پٹرول بم نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی کئی گنا بڑھ گئی ہے پی ڈی ایم اور پی پی کی اتحادی حکومت نے چھ سات ماہ میں ہی عوام کے چودہ طبق روشن کر دیے ہیں۔اس حکومت میں پٹرول کی قیمتوں میں 140روپے فی لٹر، بجلی، گیس اور اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں چار گناہ اضافہ ہوا۔ مہنگائی،لوڈشیڈنگ اور لاقانونیت سے ہر شہری پریشان ہے۔ حکمران ٹولہ مسائل سے لاتعلق ہے، عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ حکومتوں نے معیشت کو ٹھیک کرنے کی بجائے قرضوں پر اکتفا کیا اور ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیاہے۔ قومی اداروں کو فروخت کرنے کیلئے قوانین تشکیل دیئے جا رہے ہیں، جن کے تحت خریدنے اور بیچنے والوں کی کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو سکے گی، ملک میں پہلے ہی احتساب نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی۔ ایک مخصوص لابی پہلے قومی اداروں کو ناکام بناتی ہے اور اس کے بعد انھیں بیچنے کیلئے پروپیگنڈا مہم شروع کر دی جاتی ہے۔گورننس بہتر ہو جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ادارے بہتر نہ ہو سکیں۔ کرپشن اور مس مینجمنٹ کی وجہ سے ملک میں تباہی آئی۔ حکمران اشرافیہ پٹرول بجلی مفت، ایکڑوں پر محیط محلات میں رہائش پذیر ہے اور اپنی مراعات کو کسی صورت کم کرنے پر تیار نہیں، اگر ملک معاشی مشکلات میں ہے تو حکمرانوں کی مراعات بھی ختم ہونی چاہئیں۔
ذیشان اختر