بدامنی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہوتی ہے، فائق شاہ
پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے مگر حکمرانوں اور اپوزیشن کو اس کا احساس نہیں سیاسی عمل اور جمہوریت کو ذاتی دشمنیوں کی بھینٹ نہ چڑھائیں، اس کا نقصان سب عوام پر ہوگا، ایلیٹ کلاس کے پاس بہت ذرائع ہیں مگر 95 فیصد غریب اور متوسط طبقات چاروں صوبوں میں روزگار، دو وقت کی روٹی اور مستقبل کیلئے پریشان ہیں، جن کے ہاتھ میں زمام اقتدار ہے وہ عیاشیوں میں مبتلا ہیں، آئین کی گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہے مگر اس کے تحفظ اور عمل داری میں ہم کوسوں دور ہیں، تضاد، ذاتی مفادات اور اقتدار کو آئین کا نام دے دیا گیا ہے سیاسی جماعتوں پر خاندانوں کی اجارہ داری ہے، جمہوریت آن کے قریب سے نہیں گزری، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی، ایم کیو ایم، نیشنل عوامی پارٹی اور بلوچستان کی جماعتیں 30 سال تک حکومت کر چکیں مگر حالات نہیں بدلے، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے بھی کچھ نہیں کر سکے، انصافیوں کی حکومت میں انصاف کا گلہ گھونٹا گیا جب تک جماعتوں میں جمہوریت اور الیکشن کے نظام میں اصلاحات نہیں لائی جائیں گی سیاسی عمل اور جمہوریت پختہ نہیں ہوگی اب بدامنی اور انتشار کو ہوا دی جا رہی ہے، اندرونی اور بیرونی سطح پر پاکستان کی پوزیشن کمزور ہو رہی ہے فی الفور اصلاحات اور انتخابات کیلئے مل بیٹھ کر میکنزم بنایا جائے اور نوجوانوں کا مستقبل محفوظ کیا جائے۔