صوبائی الیکشن : پی ٹی آئی (ن ) لیگ پی پی امیدوار متحرک ‘ اہم مرحلہ شروع
میلسی (نامہ نگار)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مشترکہ نشان ہوا تو بھی وہ تیر کے انتخاب پر لڑیں گے جس سے یہا ں کی عوام کو پتہ چلا کہ پی پی پی پی ٹی آئی کی طرح الیکشن لڑنے کو تیار ہے مگر جو نیم دلی وفاقی دارالحکومت میں الیکشن شیڈول کے بعد عوام دیکھ رہی ہے اس کے برعکس میلسی میں مسلم۔لیگ ن کے سابق ایم این اے اور سربراہ مسلم لیگ(بقیہ نمبر32صفحہ6پر )
ن تحصیل میلسی الحاج سعید احمد خان منیس نے بڑے جلوسوں کی قیادت کرتے ہوئے میلسی میں ریٹرننگ افسر کے دفتر میں سابق نائب ضلع ناظم اور 8 سال تک تحصیل ناظم میلسی رہنے والے صاحبزادے عاصم سعید خان منیس کے کا غذات نامزدگی جمع کرا کے انہیں اور پھرپی پی 236 کے لیے اپنے صاحبزادے سابق صوبائی وزیر لائیو سٹاک آصف سعید خان منیس کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کی عدالت میں وہاڑی داخل کراکے انتخابی چیلنج کو قبول کر لیا ہے اسی طرح پی پی 234 سے مسلم۔لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر خان بھابھہ نے بھی کاغزات نامزدگی داخل کراکے واضح کیا کہ وہ تیار ہیں ۔سابق صدر آصف علی زرداری کے کہے ہوئے کے عین مطابق پیپلز پارٹی کے کر نل ریٹائرڈ نعیم احمد خان نے 235 اور نواب محمد علی رضا خا کوانی نے پی پی 236 سے پی ڈی ایم کی بجائے پی پی پی کے حوالے سے کا غذات نامزدگی داخل۔کرائے ۔ادھر پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کے کرائے گئے سرویز کے مطابق مضبوط امیدواروں کا مذکورہ سیاسی جماعتوں سے قبل الیکشن کے لیے تعین ہو چکا تھا چنانچہ پی پی 235 سے سابق صوبائی وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی اور پی پی 236 سے سابق ایم پی اے نواب علی رضا خا ن خاکوانی نے کا غذات نامزدگی داخل کرائے پی پی 234 میں جو نیا حلقہ ہے اور میلسی وہاڑی کے ان علاقوں پر مشتمل ہے جو پی پی 237 کہلاتا رہا ۔وہاں سے ابھی چار امیدوار پی ٹی آئی سے ہیں جن میں زاہد اقبال چوہدری ،شہزاد خان کھچی ۔سلمان خان بھابھہ ۔۔مہر ریاض احمد قہم ہیں ان کا حتمی تعین صوبائی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کریں گی جبکہ ارائیں گروپ کے آزاد امیدوار 235 سے میاں خالق نواز اور 236 سے میاں ذیشان آرائیں ہیں ٹی ایل پی نے بھی اپنی تیاری کر کے کاغذات نامزدگی داخل کرادیے ہیں اس لیے میلسی میں الیکشن کے ابہام کی صورت حال نہیں ۔
صوبائی الیکشن