پنجاب حکومت کا پولیس کی گاڑی پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا پولیس کی گاڑی پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا پولیس کی گاڑی پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کرنیوالے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے ایلیٹ فورس اہلکاروں اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔گذشتہ روز پی ٹی آئی کارکنان نے پی ایس ایل میچ سے واپس جانے والی پولیس وین پر حملہ کردیا تھا۔

کارکنوں نے پولیس کی گاڑی کے شیشے تؤر دیئے ، ڈنڈے برسائے اور لائٹیں بھی توڑ دی تھیں جس کے بعد گاڑی کو نہر میں پھینک دیا تھا۔ 

مزید :

قومی -