پشاور، قبائلی ضلع خیبر میں سلطان خیل پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قبائلی ضلع خیبر میں سلطان خیل پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے کہاکہ حملہ رات کی تاریکی میں کیا گیا،دہشتگردوں نے چوکی پر ہنڈ گرینڈ پھینکے اور فائرنگ کی ۔