پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کی فتح، وزیر اطلاعات پنجاب نے بیان جاری کردیا

پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کی فتح، وزیر اطلاعات پنجاب نے بیان جاری کردیا
پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کی فتح، وزیر اطلاعات پنجاب نے بیان جاری کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے پی ایس ایل 8 میں فتح پر لاہور قلندرز کو مبارکباددی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عامر میر کاکہناتھا کہ شاہین شاہ آفریدی اور پوری ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،قوم کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا،وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ زمان خان نے آخری اوور میں لاجواب بولنگ کی،لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز نے شاندار کھیل سے کرکٹ کا مزہ دوبالا کردیا،ان کاکہناتھا کہ ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین، ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، پولیس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -