رحیم یار خان میں تیز رفتار بس کو حادثہ، دکان میں جا گھسی، ایک شخص جاں بحق، 4 شدید زخمی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رحیم یار خان میں تیز رفتار بس دیوار توڑتی ہوئی دکان میں جا گھسی، ایک شخص جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق حادثہ کوٹ سمابہ کے مقام پر پیش آیا، ڈرائیور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس انتہائی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا کہ کنٹرول کھو بیٹھا اور بس سڑک سے اتر کر کنارے موجود دکان میں جا گھسی۔
حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو عملے نے ہسپتال منتقل کر دیا۔