" آگے ہو " وہ لمحہ جب اسلام آباد پولیس کی وین کی توڑ پھوڑ شروع ہوئی لیکن فرخ حبیب کیا نعرے لگواتے رہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

" آگے ہو " وہ لمحہ جب اسلام آباد پولیس کی وین کی توڑ پھوڑ شروع ہوئی لیکن فرخ ...

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر بھی ناخوشگوار صورتحال دیکھنے کو ملی جس کی وجہ سے عمران خان کمرہ عدالت میں بھی نہیں پہنچ پائے تھے اور عدالت نے گیٹ سے ہی حاضری لگوا کر انہیں واپس جانے کی اجازت دیدی تھی ، اب ایک پولیس گاڑی پر ڈنڈے برسائے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔

ویڈیو میں کارکنان کو گاڑی پر ڈنڈے برساتے اور " آگے ہو، آگے ہو" کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔

ویڈیو شیئرکرتے ہوئے صحافی حیدر شیرازی نے دعویٰ کیا ہے کہ  " یہ وہ لمحہ ہےجب پولیس وین کو آگ لگانےکی ابتداء ہوئی، اس وین پرپہلا پتھرمارنےوالا ایک نوجوان تھاجس کو زلفی بخاری نےرکنے کاکہا، پھرایک بوڑھےشخص نےڈنڈا مارا، اس کے بعد پی ٹی آئی ورکرز گاڑی پرایسے ٹوٹ پڑےکہ خدا کی پناہ۔ دوسری جانب فرخ حبیب کارکنوں کو "آزادی یا موت" کےنعرے پر جوش دلارہےتھے"۔

مزید :

قومی -