عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی ؛پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد پولیس کو گاڑیوں کی مد میں کتنے کروڑ کا نقصان پہنچایا

عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی ؛پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد پولیس کو ...
عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی ؛پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد پولیس کو گاڑیوں کی مد میں کتنے کروڑ کا نقصان پہنچایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر پی ٹی آئی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی سے اسلام آباد پولیس کو کتنا نقصان ہوا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رپورٹ مرتب کر لی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق مظاہرین نے اسلام آباد پولیس کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان گاڑیوں کی مد میں پہنچایا گیا،پی ٹی آئی کارکنان نے اسلام آباد پولیس کی 7گاڑیوں اور 2موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچایا۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سکیورٹی ڈویژن کی لینڈکروزجیمرکے تمام شیشے، انٹینا توڑدیاگیا ،باڈی پر ڈینٹ موجودہیں،سکیورٹی ڈویژن کی 2 پک اپ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پتھراؤ سے نقصان پہنچا، رپورٹ کے مطابق تھانہ لوہی بھیر اور سپیشل برانچ کی پک اپ گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں،تھانہ گولڑہ کے ایس ایچ او کی گاڑی کی باڈی مکمل طور پر تباہ کردی گئی،ایم ٹی ہیڈ کوارٹر کی قیدی وین کے فرنٹ اور سائیڈ کے شیشے توڑ دیئے گئے۔
رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ تھانہ مارگلہ کے 2موٹرسائیکل پی ٹی آئی کارکنان نے مکمل طور پر جلادیئے،پنجاب پولیس فیصل آباد کی 2بسوں کے تمام سائیڈ کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔