گرین بیلٹ پر چہل قدمی کرتا نوجوان گٹر میں گر گیا، دوست بچانے گیا تو خود کو بھی نہ بچا سکا

گرین بیلٹ پر چہل قدمی کرتا نوجوان گٹر میں گر گیا، دوست بچانے گیا تو خود کو بھی ...
گرین بیلٹ پر چہل قدمی کرتا نوجوان گٹر میں گر گیا، دوست بچانے گیا تو خود کو بھی نہ بچا سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  تحصیل احمد پور شرقیہ میں 2 نوجوان سیوریج لائن کے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ کے علاقے منیر شہید چوک میں رات کے وقت دو دوست گرین بیلٹ پر چہل قدمی کر رہے تھے کہ اندھیرے میں اچانک پاؤں پھسلنے پر ایک نوجوان گٹر میں جا گرا۔ دوست بچانے گیا تو اندھیرے میں خود بھی توازن برقرار نہ رکھ سکا اور مین ہول میں گر گیا۔

ریسکیو عملے نے کئی گھنٹے تلاش کے بعد دونوں نوجوانوں کو نکالا مگر وہ جان کی بازی ہار چکے تھے۔  18 سالہ کلیم اللّٰہ اور 17 سالہ اویس کی لاشیں مقامی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔دو نوجوان اموات پر علاقے میں کہرا م مچ گیا۔