'عمران خان غنڈے لے کر اسلام آباد پہنچے، پولیس پر حملہ ، عدالت میں توڑ پھوڑ کی'

'عمران خان غنڈے لے کر اسلام آباد پہنچے، پولیس پر حملہ ، عدالت میں توڑ پھوڑ کی'
'عمران خان غنڈے لے کر اسلام آباد پہنچے، پولیس پر حملہ ، عدالت میں توڑ پھوڑ کی'

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان غنڈے لے کر اسلام آباد پہنچے، پولیس پر حملہ ، عدالت میں توڑ پھوڑ کی  اور پولیس کی رٹ کا قلع قمع کیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان الزامات کا جواب دینے کی بجائے جلاؤ گھیراؤ کر رہے ہیں۔ ان کے پاس چوریوں کا جواب نہیں اس لئے پورا ملک جلا رہے ہیں۔ حکومت دن رات عمران خان کا گند صاف کر رہی ہے، انہوں نے کرپشن کے خلاف نعرہ لگایا جو غلط تھا, معیشت کو تباہ اور عوام کو گمراہ کیا۔ عمران خان کہتے تھے بیمار ہوں اس لئے عدالت پیش نہیں ہو سکتا، قتل کئے جانے  کا بہانہ بھی کرتے رہے  مگر کل کیا ہوا، ایک شخص ہتھیاروں اور جتھوں سے لیس اسلام آباد پہنچا، ہم کہتے رہے یہ شخص ریاستی رٹ پر حملہ آور ہو گا، جو حکومت کہہ رہی تھی کل وہ سب کچھ عوام نے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس معاشرے کی حفاظت کیلئے ہوتی ہے، عمران خان  کی پیشی کے موقع پر دہشت گرد پولیس پر غلیلوں اور پتھروں سے حملے کرتے رہے،  ان کے گھر سے اسلحہ اور دہشت گرد برآمد ہوئے،چاہتے تو عمران خان کو گرفتار کر سکتے تھے۔ 

مزید :

قومی -