چونیاں میں خواجہ سراء کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

چونیاں میں خواجہ سراء کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
چونیاں میں خواجہ سراء کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
سورس: Facebook-screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے گاؤں تریڈا میں خواجہ سراء کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔چونیاں پولیس کی جانب سے خواجہ سراء سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق چونیاں پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ خواجہ سراء مہندی کی تقریب میں ڈانس کے لیے گیا تھا۔متاثرہ خواجہ سراء کا مؤقف ہے کہ اسے ملزمان نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خواجہ سراء کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، 3 کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ٹرانسجینڈر تحفظ سینٹر  کی ٹیم خواجہ سراء کے ساتھ رابطے میں ہے۔