زمان پارک پھر سے آباد، کارکنان کی چہل پہل، پارٹی مصروفیات پہلے کی طرح جاری

زمان پارک پھر سے آباد، کارکنان کی چہل پہل، پارٹی مصروفیات پہلے کی طرح جاری
زمان پارک پھر سے آباد، کارکنان کی چہل پہل، پارٹی مصروفیات پہلے کی طرح جاری

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں کارکنان کی چہل پہل پھر سے شروع ہو گئی، پارٹی رہنما کی سیاسی مصروفیات نے گہما گہمی کو بڑھا دیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر کیمپ پھر سے آباد ہو گئے ، کارکنان نے کرسیوں اور میزوں سمیت ضروری سامان کا پھر سے انتظام کر لیا، کھانے پینے سمیت دیگر سرگرمیاں بھی پہلے کی طرح جاری ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے گذشتہ روز عمران خان کی اسلام آباد روانگی کے بعد زمان پارک میں آپریشن کر کے رہائش گاہ کا مرکزی دروازہ کرین سے گرا دیا تھا جبکہ متعدد کارکنان کو حراست میں لے کر مقدمات درج کئے گئے تھے۔

مزید :

قومی -