پشاور میں حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر دی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں مظاہروں اور احتجاج سمیت سرگرمیوں کو روکنے کیلئے صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد شہر میں 5 یا زائد افراد کے ایک جگہ اجتماع پر پابندی عائد ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ دفعہ 144 سے متعلق پابندیاں 22 مارچ تک نافذ العمل رہیں گی۔خلاف ورزی کرنے والوں سے قانونی کارروائی کے ذریعے نمٹا جائے گا۔