پی ایس ایل 8،سٹرائیک ریٹ میں حارث نے سب کو پیچھے چھوڑدیا

پی ایس ایل 8،سٹرائیک ریٹ میں حارث نے سب کو پیچھے چھوڑدیا
پی ایس ایل 8،سٹرائیک ریٹ میں حارث نے سب کو پیچھے چھوڑدیا
سورس: Twitter/@PeshawarZalmi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی )  پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کے محمد حارث نے سٹرائیک ریٹ میں سب کوپیچھے چھوڑدیا، انھوں نے 34 چوکوں اور 18 چھکوں کی مدد سے 350 رنز بنائے اور 186.17 کا سٹرائیک ریٹ پایا۔

سکندر رضا نے 19 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 179.83 کا سٹرائیک ریٹ پایا اور وہ دوسرے نمبر پر رہے، 453رنز بنانے والے روسو نے 48 چوکوں اور 21 چھکوں کی مدد سے 171.59 کا سٹرائیک ریٹ پایا۔

عماد وسیم کا سٹرائیک ریٹ 170.46 رہا، انھوں نے 41 چوکے اور 16 چھکے جڑے، کولن منرو نے 169.31کے سٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے،انھوں نے 23 چوکے و 20چھکے لگائے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -