سیکیورٹی فورسز کا چمن میں آپریشن ، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سیکیورٹی فورسز کا چمن میں آپریشن ، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
سیکیورٹی فورسز کا چمن میں آپریشن ، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے چمن میں آپریشن کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے چمن کے علاقے رحمان کاہول میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن چمن اور گرد و نواح میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تخریب کاروں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات اور مسلسل نگرانی کے بعد کیا گیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں، پاک فوج قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن و ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

مزید :

قومی -