بھارتی ہیکرز کی آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم پر سائبر حملے کی کوشش

ملبرن(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں سکھ کمیونٹی خالصتان ریفرنڈم کروارہی ہے ، ووٹنگ کے دوران بھارتی ہیکرز کی جانب سے سائبر حملے کیے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سکھ فار جسٹس کا دعویٰ ہے کہ بھارتی حکومت کے ہیکرز کے حملوں میں ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں، خالصتان ریفرنڈم رکوانے میں ناکامی کے بعد بھارت سائبر حملوں پر اُتر آیا ہے، ووٹنگ کے عمل میں بھارتی ہیکرز کے حملوں کے سبب تین مرتبہ خلل پڑا۔
صدر خالصتان کونسل ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو کا کہنا ہے کہ بھارت میں سکھوں کو انتہا پسند ہندو حکومت، بنیادی حقوق دینے سے بھی انکاری ہے۔ یورپ کے مختلف شہروں میں ہونے والے ریفرنڈم میں سکھوں نے بھارت سے آزادی کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
گرپتونت سنکھ پنوں کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کا ریفرنڈم رکوانے کے لئے ہر حربہ کا آسٹریلیا میں آباد سکھوں نے بھرپور جواب دیا ہے۔ ریفرنڈم کے ذریعے بھارت سے آزادی کی آخری جنگ کی کامیابی کی آخری گنتی شروع ہوچکی ہے۔