چھاپے کے دوران پولیس 50ہزار نقدی اور دیگر قیمتی سامان ساتھ لے گئی، پی ٹی آئی کی تھانے میں درخواست

چھاپے کے دوران پولیس 50ہزار نقدی اور دیگر قیمتی سامان ساتھ لے گئی، پی ٹی آئی ...
چھاپے کے دوران پولیس 50ہزار نقدی اور دیگر قیمتی سامان ساتھ لے گئی، پی ٹی آئی کی تھانے میں درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے تھانہ ریس کورس میں زمان پارک پر پولیس  آپریشن کے خلاف درخواست دائر کردی ہے ۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں نے گھر کے ملازمین سے 50 ہزار روپے نقدی چھین لی ، پولیس اہلکار قیمتی کپڑے  ، پرفیومز، ہیئر ڈرائر، دستا ویزات، اسلحہ  اور اے ٹی ایم کارڈز اٹھا لائے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست کے ساتھ اسلحہ لائسنز کی کاپیاں اور گولیوں کا ریکارڈ بھی پولیس کو فراہم کیا گیاہے۔

درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف ، مریم نواز، نگران  وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب سمیت 18 پولیس افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

مزید :

قومی -