لنڈی کوتل سے 6 دوست تین دن بعد پیدل حج کیلئے روانہ ہونگے 

  لنڈی کوتل سے 6 دوست تین دن بعد پیدل حج کیلئے روانہ ہونگے 

  

خیبر (عمران شینواری) لنڈیکوتل سے پیدل چھ دوست  حج سعادت حاصل کرنے کے لئے تین دن بعد روانہ ہونگے تمام دوست طورخم بارڈر پر محنت مزدوری کرتے ہیں حج اخراجات برداشت نہیں کرسکتے اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ پیدل حج سعادت حاصل کرنے جائیں گے گروپ میں شامل الطاف خان. زیارت خان. شمس الدین. نثار اللہُ. احمد حسین اور شازلی کاتعلق شینواری قوم سے ہیں اس سلسلے میں گروپ لیڈر الطاف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام دوست طورخم بارڈر پر محنت مزدوری کرتے ہیں دلی خواہش ہے کہ حج سعادت حاصل کریں اس لئے فیصلہ کیا کہ پیدل جائیں گے کیونکہ حج اخراجات بہت زیادہ ہے اس لئے دوستوں نے صلاح مشورہ کرکے فیصلہ کیا گیا کہ پیدل حج سعادت کرنے کے لئے جائینگے انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات درپیش ہیں مخیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل بھی کرتے ہیں ہیں کیونکہ پہلی دفعہ چھ غریب دوست حج کے لئے پیدل جائیں گے الطاف نے بتایا کہ تمام دوستوں نے میڈیکل کیا گیا ہے جسمانی طور پر فٹ ہیں وہ لنڈیکوتل سے ایران کے لئے روانہ ہونگے 20 دن ایران میں سفر کرینگے پھر ایران سے عراق میں داخل ہونگے 15 دن عراق میں سفر کے بعد کویت میں داخل ہونگے 20 دن کویت میں سفر کے بعد سعودی عرب میں داخل ہو نگے وہاں پر ایک مہینہ گزار یں گے اور حج سعادت حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ حج سرمایہ داروں پر فرض ہے لیکن انکی بھی بہت خواہش تھی کہ وہ حج کریں اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تھے اس لئے فیصلہ کیا کہ پیدل جائیں گے اب بھی مالی مشکل ہے اس لئے مخیر حضرات مالی تعاون کرکے ثواب دارین حاصل کریں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -