مظفر آباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے تعداد پوری ہوگئی۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے تعداد پوری ہوگئی ہے اور اب نواز شریف اور صدر زرداری فیصلہ کریں کہ آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہو گا۔جیونیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، انوارالحق کو جو قوتیں لائیں ان سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے۔